بغاوت کے مقدمے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے: فیاض چوہان 

  بغاوت کے مقدمے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے: فیاض چوہان 

  

لاہور (جنرل رپورٹر) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر کسی قسم کی تنقید نہیں ہوسکتی، دیار غیار میں بیٹھے شخص کے بیانات کی یہاں پر موجود افراد نے تائید کی، بغاوت کے مقدمے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ایف آئی آر درست درج کی، پنجاب پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر فوری ملزمان کو گرفتار کرے گی، ملک کا آئین کہتا ہے ریاستی اداروں کے خلاف کسی قسم کی کوئی تنقید نہیں ہوسکتی۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -