ڈیرہ پولیس کا سمگلروں کیخلاف کارروائی،لاکھوں روپے کی اشیاء برآمد

ڈیرہ پولیس کا سمگلروں کیخلاف کارروائی،لاکھوں روپے کی اشیاء برآمد

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس کا سمگلنگ مافیا کے خلاف کریک ڈان،لاکھوں روپے مالیت کا 540لیٹر ایرانی ڈیزل،80لیٹر ایرانی پٹرول، 16ٹائر، 635کلو بادام، 6930کلو خشک خوبانی، 600کلو زیرہ، 200کلو پستہ، 150کلو کشمش، 08کلو کاجو اور 940موبائل چاجر قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ڈی پی اوکیپٹن (ر)حافظ واحد محمود۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آ فیسر محمد یاسین فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی نگرانی میں ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے تسلسل میں ایس ایچ کینٹ نے 20لیٹر ایرانی ڈیزل، 16 ٹائر ز، اور 300کلو گرام بادام جبکہ ایس ایچ او پروآ نے 80لیٹر ایرانی پٹرول اور 120لیٹر ایرانی ڈیزل،اور ایس ایچ او درازندہ نے 400لیٹر ایرانی ڈیزل، جبکہ ایس ایچ او درابن نے 335کلو گرام بادام، 6930کلو گرام خشک خوبانی، 200کلو گرام پستہ، 150کلو گرام کشمش، 08کلو گرام کاجو اور 940عدد موبائل چارجر قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے کہا کہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑیاں اور نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کہ موثر ناکہ بندیوں اور چیکنگ کی بدولت ڈیرہ پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور سامان کی روک تھام کے حوالے سے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب اس کاروائی کا دائرہ اندرون شہر تک بھی بڑھا دیا گیا ہے نان کسٹم پیڈ سامان و نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -