جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر عبد الغفار عزیز سپرد خاک

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر عبد الغفار عزیز سپرد خاک

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عالمی اسلامی تحریکوں کے ترجمان عظیم مربی،مفسر قرآن نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان انچارج امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبد الغفار عزیز سپرد خاک،منصورہ میں ان کے بڑے بھائی نے نماز جنازہ پڑھائی،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سمیت ہزاروں افراد کی نماز جنازہ میں شرکت،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیر العظیم،سابق نائب صدر حافظ محمد ادریس، فرید احمد پراچہ،لیاقت بلوچ،جاوید قصوری،ذکر اللہ مجاہد کی عبد الغفار عزیزکی عالمی اسلامی تحریکوں کے لیے ان کی تاریخ ساز خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا،سینٹر سراج الحق نے عبد الغفار عزیز کے انتقال کو جماعت اسلامی کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے لواحقین کو صبر کی تلقین کی ہے،سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی عظیم مربی اور مفسر قرآن سے محروم ہو گئی ہے،لیاقت بلوچ نے عبد الغفار عزیز کو جماعت اسلامی کا عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے ان کی وفات کو بڑا خلاء قرار دیا ہے،حافظ ادریس نے کہا کہ عبد الغفار عزیز کا پورا خاندان تحریک اسلامی سے وابستہ ہے،اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے،امیر صوبہ پنجاب علامہ جاوید قصوری نے بھی ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے،امیر ضلع لاہور ذکر اللہ مجاہد نے عبد الغفار عزیز کی وفات کو عالمی اسلامی تحریکوں کا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا،شیخ الحدیث مولانا عبد المالک نے اس موقع پر خصوصی دعا کراتے ہوئے کہا کہ عبد الغفار عزیز اور ان کا خاندان نے خاندان ہے سارا خاندان تحریک اسلامی سے وابستہ ہے،عبد الغفار عزیز نے ساری زندگی تحریک لے لیے وقف کی،دن رات ایک کیا اور اسی طرح اپنے رب کے پاس چلے گئے اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام دے،نائب امیر جماعت اسلامی فرید پراچہ،ڈپٹی سیکرٹری،محمد اصغر،اظہر اقبال،حافظ ساجد انور اور دیگر رہنماؤں نے عبد الغفار عزیز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔ 

 عبد الغفار عزیز

مزید :

صفحہ اول -