شہباز گل کا مریم اورنگزیب اور  مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج

شہباز گل کا مریم اورنگزیب اور  مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آئی ا ین پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج د یتے ہوئے کہا ہے کہ سن رکھا تھا کرپشن کے پیسے سے پرورش بری ہوتی ہے، کل اس پر یقین ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مریم اورنگزیب یا مریم صفدر جب چاہیں جہاں چاہیں، مناظرہ کرنے کو تیار ہوں، جن کے بزرگ بریف کیسوں میں پیسے بانٹتے رہے، ان سے کیا مناظرہ ہو سکتا ہے۔ شہباز گل کا کہنا تھا سن رکھا تھا کرپشن کے پیسے سے پرورش بری ہوتی ہے، کل جب اس بدبخت نے میری مری ہوئی ماں کو گالی دی تواس پریقین ہو گیا۔
شہباز گل چیلنج

مزید :

صفحہ اول -