نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، فضل الرحمن، کیپٹن (ر) صفدر، امیر مقام و دیگر کیخلا ف انکوائریز کی منظوری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چیئر مین قومی احتساب بیوور(نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پرمولانا فضل الرحمن، امیر مقام، کیپٹن (ر) صفدر اور شیراعظم وزیر سمیت دیگرکی انکوائریوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مالم جبہ سوات کیس میں عدالت کے فیصلے کے مطابق کیس پر کارروائی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، امیر مقام اور شیراعظم وزیر کے خلاف بھی انکوائریزجبکہ نیب نے بینک آف خیبرپختونخوا غیرقانونی بھرتیوں کرنے کے الزام میں انوسٹی گیشن کی منظوریاں دی گئیں، بلین ٹری صونامی، نوابزادہ محمود زیب اورعثمان سیف اللہ کیخلاف انوسٹی گیشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق تمام انکوائریوں کوآزادانہ طور پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اورتمام افراد سے انکا موقف بھی لیا جائیگا۔۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تما م انکوائریاں انویسٹگیشنز قانون کے مطابق آزادانہ،منصفانہ، شفافیت،میرٹ اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پرمکمل کی جائیں اور متعلقہ تمام افراد سے قانو ن کے مطابق ان کا موقف حاصل کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جا سکیں۔ چیئرمین نیب نے کہا بدعنوانی کیخلاف انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں، میگا منی کرپشن کومنطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے نیب کی کارکردگی قومی و بین الاقومی ادارے سراہارہے ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤ نٹبلٹی نیب،ڈی جی آپریشن نیب، ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
نیب بورڈ اجلاس