سعودی چیمبر آف کامرس نے ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا 

سعودی چیمبر آف کامرس نے ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا 

  

 ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی چیمبر آف کامرس کے سربراہ  عجلان العجلان نے ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا ہے کہ یہ ہر سعودی شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترک مصنوعات، سرمایہ کاری، سیاحت سمیت ہر چیز کا بائیکاٹ کردے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی تاجروں کی جانب سے یہ مطالبہ ترک صدر طیب اردوان کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں طیب اردوان کا کہنا تھا کہ خلیجی خطے کے بعد عرب ممالک ترکی کو ہدف بنارہے ہیں اور خطے  کے غیر مستحکم کرنے کی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جن ممالک کے بارے میں بات کی جارہی ہے ان کا ماضی میں کوئی وجود نہیں تھا اور غالباً مستقبل میں بھی نہیں ہوگا لیکن خدا کی مرضی سے ہم ہمیشہ خطے اپنا جھنڈا لہرائے رکھیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق طیب اردون کے بیان پر سعودی تاجروں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔سعودی تاجروں نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ترک  برآمدات سمیت ہر میدان میں ترکی کا بائیکاٹ کریں۔سعودی تاجروں کا کہنا تھا کہ ترک حکومت کی جانب سے سعودی رہنماؤں، شہریوں اور سعودی عرب کے خلاف مسلسل مخالفت پر یہ ردِ عمل دیا گیا ہے۔

سعودی تاجر

مزید :

صفحہ اول -