عوام ”مہنگائی سرکار“ کے خلاف جلد سڑکوں پر ہوگی، شیری رحمان

عوام ”مہنگائی سرکار“ کے خلاف جلد سڑکوں پر ہوگی، شیری رحمان

  

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کے پاس مہنگائی کا کوئی حل نہیں عوام مہنگائی سرکار کے خلاف جلد سڑکوں پر ہوگی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں پہلے ہی ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے گیس بجلی کی فراہمی کے بجائے قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہی سرکار عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے جا رہی ہے آئی ایم ایف مطالبے پر عوام پر اربوں روپے کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے کابینہ اجلاسوں میں صرف اپوزیشن کو نشانہ بنانے اور قیمتوں میں اضافے کے فیصلے ہوتے ہیں نااہل حکمران پہلے ہی کہہ چکے دسمبر میں گیس نہیں ہوگی گیس بجلی کی فراہمی کے بجائے قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح 8.85 فیصد سے بڑھ کر 9.4 فیصد رہی۔ 

شیری رحمن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -