غداری کے مقدمات سیاسی کارکنوں کیلئے میڈلز ہوتے ہیں، قمر زمان

  غداری کے مقدمات سیاسی کارکنوں کیلئے میڈلز ہوتے ہیں، قمر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بغاوت کے جھوٹے مقدمات اور پکڑ دھکڑ بتا رہی ہے کہ حکمران ریت پر کھڑے ہیں۔ جو کہتے تھے گھبرانا نہیں،پی ڈی ایم کی تشکیل سے ہی گھبرا گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عقل کے ناخن لے۔غداری کے مقدمات سیاسی کارکنوں کیلئے میڈلز ہوتے ہیں۔ہم پنجاب کے ہر ضلعے میں جائیں گے اور حکمرانوں کے چہرے سے نقاب اتار کر دم لیں گے۔پنجاب جاگ گیا تو پھر حکمرانوں کا بچنا ممکن نہیں رہے گا۔ پی ڈی ایم کے ممکنہ جلسوں سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔اسی دوران پیپلزپارٹی پنجاب بھر میں اپنے جلسے بھی منعقد کرے گی اور ہم چئیرمن بلاول بھٹو پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔
قمر زمان کائرہ