مسلم لیگ ن کیخلاف حکومتی اقدامات حکمرانوں کی گھبراہٹ کا واضح ثبوت 

          مسلم لیگ ن کیخلاف حکومتی اقدامات حکمرانوں کی گھبراہٹ کا واضح ثبوت 

  

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے مسلم لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کے لوگوں پر جھوٹے مقدمات، انکی پکڑ دھکڑ یہ بتا رہی ہے حکمران ریت پر کھڑے ہیں جو حکمران یہ کہتے تھے گھبرانا نہیں وہ پی ڈی ایم کی تشکیل سے ہی گھبرا گئے ہیں۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا حکومت عقل کے ناخن لے،غداری کے مقدمات سیاسی کارکنوں کیلئے میڈلز ہوتے ہیں ہم ملک بھر کے کونے،کونے میں جائیں گے اور حکمرانوں کے چہرے سے نقاب اتاریں گے۔پی ڈی ایم کی تحریک کے نتیجہ میں پورا ملک بالخصوص پنجاب جاگ گیا تو پھر حکمرانوں کا بچنا ممکن نہیں رہیگا، پی ڈی ایم کی تحریک شیڈول کے مطابق چلے گی، حکمران اپوزیشن کو پکڑنے، ان پر غداری کے پرچے کاٹنے کا اپنا شوق پورا کر لیں۔

چانڈیو

مزید :

صفحہ اول -