پہلے بھی کہا تھا، اب بھی کہتا ہوں حکمرانواتنا ظلم کرو جتنا کل خود برداشت کر سکو

  پہلے بھی کہا تھا، اب بھی کہتا ہوں حکمرانواتنا ظلم کرو جتنا کل خود برداشت کر ...

  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مجھ سمیت ہمارے قائد نواز شریف‘ مریم نواز‘شاہد خاقان عباسی‘ظفر اقبال جھگڑا اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت مسلم لیگ(ن) کی پوری قیادت پر بغاوت کے مقدمے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں، ایک طرف حکمران کہتے ہیں ہمیں اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں تو دوسری جانب اپوزیشن پر جعلی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کیوں قائم کررہے ہیں،پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں حکمرانواتنا ظلم کرو جتنا کل خود برداشت کر سکو۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہا ر خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت کا بس نہیں چل رہا کہ وہ ساری اپوزیشن بالخصوص پر بغاوت کے مقدمے بنا کر ان کو جیلوں میں ڈال دیں، حکمران آجکل ملک میں غدار ی کے سرٹیفکیٹ تقسیم،دوہری شہریت کے حامل لوگوں کو ہم پر مسلط کرنیوالے ہمیں حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں۔

 ایاز صادق

مزید :

صفحہ اول -