حکمران جتنے مرضی بغاوت کے مقدمات بنا لیں ان کا جانا ٹھہر چکا 

حکمران جتنے مرضی بغاوت کے مقدمات بنا لیں ان کا جانا ٹھہر چکا 

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے جس سپیڈ کیساتھ حکومت اپوزیشن بالخصوص (ن) لیگ کے لوگوں پر بغاوت کے مقدمات اور ان کو کسی نہ کسی حیلے اور بہانوں سے جیلوں میں ڈال رہی ہے، اس سے یہ بات تو سچ ثابت ہو گئی ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کے تحت شروع ہونیوالی احتجاجی تحریک آغاز سے پہلے ہی کامیا ب ہو چکی ہے، حکمرانوں کے اوسان خطا ہو گئے ہیں۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوے ان کا کہنا تھا پہلے حکمرانوں نے اپوزیشن کو نیب‘ ایف آئی اے اور دیگر ریاستی مشینری سے ڈرانے، دھمکانے کی کوشش کی اس سے کچھ نہ بنا تو اب سیدھے ہی اپوزیشن کے لوگوں پر بغاوت کے مقدمات بنائے جارہے ہیں، ہم حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں  جتنے مرضی بغاوت کے مقدمے بنا لواب یہ تحریک نہیں رکے گی اور تم کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا۔

غفور حیدری

مزید :

صفحہ اول -