پولی کلینک میں زیر تربیت ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار

  پولی کلینک میں زیر تربیت ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں زیر تربیت ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ ڈاکٹر اور اس کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والا عملہ آئیسولیٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولی کلینک اسپتال کے زیر تربیت ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر یورولوجی وارڈ میں تعینات تھا۔ ذرائع پولی کلینک کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر میں گزشتہ ہفتے کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، کوویڈ 19 کی تصدیق ہونے پر متاثرہ ڈاکٹر کو آئیسولیٹ کردیا گیا۔

پولی کلینک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -