سوداللہ اور رسولؐ کیساتھ اعلان جنگ ہے، مولاناسلطان محمد 

سوداللہ اور رسولؐ کیساتھ اعلان جنگ ہے، مولاناسلطان محمد 

  

مردان(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی ضلع مردان مولانا سلطان محمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے سود کے خلاف مہم کا آغاز کردیا۔ سود اللہ اور رسول کے ساتھ اعلان جنگ ہے۔ حکومت نجی سودخوروں کے خلاف کاروائی جبکہ سرکاری طور پر سود کے خلاف قانون سازی کا عمل تیز کریں۔ 9 اکتوبر کو ضلع بھر کے تمام مساجد میں علمائے کرام سود کے خلاف خطبہ کریں گے۔ وہ جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ضلعی مجلس عاملہ سے خطاب کر رہے تھے۔ ضلعی امیر نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی نظم کی ہدایت پر مردان میں جماعت اسلامی سود کے خلاف مہم چلائے گی۔ ضلع بھر مہم سود کے خلاف مہم کی نگرانی ضلعی نائب امیر مشتاق سیماب کریں گے۔ پہلے مرحلے میں 8 اکتوبر تک ضلع بھر کے تمام مساجد کے علما کے ساتھ مشاورتی اجلاس کئے جائیں گے۔ 9 اکتوبر کو تمام مساجد میں سود پر خطبے کئے جائیں گے جبکہ مساجد کے باہر ہینڈ بلز بھی تقسیم ہوگی۔ انسداد سود مہم کے حوالے سے بڑا سیمینار 16 اکتوبر کو کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شریک کریں گے۔ انسداد سود کے حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے چوکوں اور چوراہوں پر بینرز لگائیں گے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -