قومی اداروں کیخلاف بد زبانی بغاوت نہیں تو کیا؟کشیدگی اپوزیشن بڑھا رہی ہے 

  قومی اداروں کیخلاف بد زبانی بغاوت نہیں تو کیا؟کشیدگی اپوزیشن بڑھا رہی ہے 

  

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں اگر کوئی بھی لیڈر آئین و قانون کیخلاف بات کر یگا تو پھر اس کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا جب اپوزیشن کے لوگ اپنی کرپشن بچانے کیلئے قومی اداروں کیخلاف بد زبانی کریں گے، پاکستان کے دشمن ملک بھارت کی زبان بولیں گے تو پھر ان کیخلاف بغاوت کے مقدمے ہی بنیں گے۔ایشوآف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اب بھی کہتے ہیں حکومت کو اپوزیشن کی کسی بھی احتجاجی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں،سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہم نہیں اپوزیشن کررہی ہے،موجودہ وقت حکومت کیخلاف تحریک چلانے بلکہ شانہ بشانہ چل کر ملک کی خدمت کرنے کا ہے، اپوزیشن سڑکو ں پر بات کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر بات کرے۔

صداقت عباسی 

مزید :

صفحہ اول -