ہنگو،صحافیوں کو تحفظ فراہم  کیا جائے،صدر صالح دین

  ہنگو،صحافیوں کو تحفظ فراہم  کیا جائے،صدر صالح دین

  

ہنگو (بیورورپورٹ) واقع میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور صحافیوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے ہم صحافیوں کے گاڑیوں کے جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ وہ کاروائی کریں اور ہمیں خود راست اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کریں ان خیالات کا اظہار صدر اورکزئی پریس کلب صالح دین اورکزئی صدر اورکزئی یونین آف جرنلسٹس شہید خان اورکزئی نے ہنگو اور اورکزئی کے صحافیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سید حسن محمود سید عدنان خان زمان اورکزئی فرحان ساجد اورکزئی انور اورکزئی مویز خان سخی مرجان ہنگو کے صحافیوں عصمت اللہ محمد اسماعیل ایثار الحق و دیگر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنگو اور اورکزئی جیسے حساس علاقوں میں رپورٹنگ کرنے پر ہنگو اور اورکزئی کے صحافیوں کو مسلسل نامعلوم جگہوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں انہوں نے اس واقعے کو شرپسندوں کی کھڑی قرار دیتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ہنگو اور اورکزئی کے صحافی اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں جو کہ کل کا واقع اس بات کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو بے نقاب کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے ان کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے بصورت دیگر ہم خود راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -