شانگلہ،ڈی پی او محمد آصف  گوہر کا چاند ماری بٹ کا دورہ

  شانگلہ،ڈی پی او محمد آصف  گوہر کا چاند ماری بٹ کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر نے ہیڈ کوارٹر الپوری میں چاندماری بٹ کا دورہ کیا دورے کے موقع پر لائن افسر عبد الواحد اور پے آفیسر فخر عالم بھی ڈی پی او شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر کے ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر نے چاندماری بٹ دورے کے موقع پر لائن افسر کو ہدایت جاری کر دی کہ پہلے مرحلے میں تمام پولیس افسران، جوڈیشل اور انتظامیہ افسران کیساتھ حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانان یہاں ضرور فائر پریکٹس کریں گے بعد میں تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر تمام نفری پولیس سے فائر پریکٹس کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -