ضلع مہمندد تحصیل صافی کے سینکڑوں خاصہ داروں  کا احتجاجی مظاہرہ

  ضلع مہمندد تحصیل صافی کے سینکڑوں خاصہ داروں  کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ضلع مہمندد تحصیل صافی کے سینکڑوں خاصہ داروں نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت رب نواز،فضل ربی حاجی عسکے اور دیگر خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائل اضلاع کو ضم کرنے کے بعد وہاں خاصہ دار فورس کو بے یار و  مددگار چھور دیا گیا جبکہ 1975سے ملکی سرحدوں کے بلا معاوضہ محافظ رہے انہوں نے کہا کہ 2008 تک ہم سے ڈیوٹی لیتے رہے جبکہ  اسکے بعد 2020تک تنخواہیں انتظامیہ اصول کرتی رہی اور اپس میں بانٹتے تھیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند تحصیل صافی میں خاصہ دار وں کو کوئی تربیت نہیں دی گئی اور نہ ہی ضم ہونے کے بعد بھرتی کی گئی بلکہ ہماری قربانیاں کے بدلے ہمیں بغیر کسی وجہ کے نوکریوں سے نکالا گیا اور موجودہ انتظامیہ نے اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کیا جو سراسر ظلم ے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خاصہ دار وں کی تنخواہیں بحال کرنے سمیت انکے ساتھ انضمام کے داوران کئے ہوئے وعدوں کی تکمیل کی جائے بصورت دیگر اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -