ہنگو میں نامعلوم افراد نے صحافیوں کی 3گاڑیاں جلا دیں 

  ہنگو میں نامعلوم افراد نے صحافیوں کی 3گاڑیاں جلا دیں 

  

ہنگو (بیورورپورٹ)ہنگو میں نامعلوم افراد نے صحافیوں کی 3گاڑیاں جلا دیں واقعہ درمیانی رات کو پیش آیا نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں رپورٹ درج ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے گا صحافی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے ڈی سی منصور ارشد خٹک اور ڈی پی او شاہد احمد خان کی جائے وقوعہ کے دورے کے میڈیا سے بات چیت اس حوالے سے ہنگو کے تین صحافی بھائیوں زاہد مصری خان شکیل احمد خان عمر فاروق اورکزئی پسران صحافی مصری خان شہید نے بتایا کہ گزشتہ اتوار کے درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے ہمارے گھر کے سامنے کھڑی ہماری تین بھائیوں کے ملکیتی گاڑیوں کو آگ لگا کر نذر آتش کر دیا جلنے والی کاروں میں دو XLIموٹر کاریں اور ایک سوزوکی موٹر کار شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کسی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے کئی سال قبل ہمارے والد ہنگو کے ممتاز صحافی مصری خان اورکزئی کو بھی فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا تھا اور اب ہمارے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا لاکھوں روپے کے نقصان کے ساتھ ساتھ ہم اور ہمارے گھر والوں کو اس واقعے میں خوف اور ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے انہوں نے مطالبہ کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے تھانہ سٹی ہنگو میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے شہید مصری خان کے گھر اور جائے وقوعہ کے آمد کے موقع پر ڈی سی منصور ارشد خٹک اور ڈی پی او شاہد احمد خان نے کہا کہ ہم کو بہت افسوس ہے اور ہم واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے صحافی برادری کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں گے اور ان کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -