نئی نسل کو اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے: اے سی درگئی 

نئی نسل کو اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے: اے سی درگئی 

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی نئی نسل پر اپنی مرضی وفیصلے مسلط کرنے کی بجائے انہیں اپنے مستقبل کے تعین کا اختیار دینا چاہئے کیونکہ ذہنی رجحان کے مطابق شعبے کے انتخاب سے ہی نمایاں ترقی و کامیابی حا صل کی جاسکتی ہے۔روشن وخو شحال مستقبل کیلئے ہمیں محدودخول سے نکلنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی ایس کالج میں سائنس ایجوکیشن کے موضو ع پر منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ سے بطور مہمان خصو صی خطاب کرتے ہو ئے کیاجس کا اہتمام سماجی تنظیم سو شل اینیشیٹوز فورم نے محکمہ امور نوجوانا ن ملاکنڈ کے تعاون سے کیا تھا۔ ورکشاپ میں مختلف سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ گیسٹ سپیکرز ڈاکٹر عمر خطاب اور پروفیسر ڈاکٹرنثار محمد سمیت پروفیسر حمید خان نے مو ضو ع  پرتفصیلی خطاب کیااور شرکا کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ ورکشاپ کے آخر میں اسٹنٹ کمشنر محب اللہ خان نے شرکا میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرملک طارق شہزاد نے مہمان خصو صی اورسپیکرز کو تحائف دیئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -