رستم،کمسن بچہ ٹریکٹر کے نیچے آکر جاں بحق 

رستم،کمسن بچہ ٹریکٹر کے نیچے آکر جاں بحق 

  

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں 9سالہ بچہ ٹریکٹر ہل کے نیچے آکر جاں بحق، لواحقین نے مقدمہ درج کرکے اتفاقیہ حادثہ سمجھ کر ڈرائیور کو بخش دیا۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ مچھی کے رہائشی میرویز ولد شاہ صنم نے تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مٹر کاشت کے لئے کھیتوں میں دوران ہل میرا 9سالہ نواسہ عالم زیب ولد عرب علی ٹریکٹر کی تختی پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران وہ تختی سے گر کر ٹریکٹر ہل کے نیچے آکر ہل نے کچل لیا جس کے نتیجے میں میرا نواسہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کو ہم اتفاقیہ حادثہ سمجھ کر ٹریکٹر ڈرائیور علی زمان کو معاف کر تے ہے، پولیس تھانہ رستم نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -