دو خواتین قتل‘ مختلف شہروں میں حادثے‘ 4 افراد جاں بحق 

دو خواتین قتل‘ مختلف شہروں میں حادثے‘ 4 افراد جاں بحق 

  

ملتان + خانیوال + رحیم یار خان + صادق آباد + ساہوکا (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار‘ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی) گھریلوں ناچاقی پر سنگدل شوہر نے 25سالہ(بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

 خاتون کو گلہ دباکر قتل کردیا،اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب  ہوگیا، تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے واپڈا کالونی کی رہائشی خاتون روبینہ اسلم کی شادی محمد عمران کے ساتھ ہوئی تھی جن کا شادی کے بعد آئے روز گھر میں توں و تکرار معمول بن چکا تھا،گزشتہ شب روبینہ اسلم کی اپنے شوہر محمد عمران کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی جس نے اپنی بیوی کا بڑی بے دردی کے ساتھ گلہ دباکر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی نعش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی،پولیس کے مطابق معاملہ گھریلوں ناچاقی کا تھا تاہم اصل حقائق رپورٹ آنے کے بعد منظر عام پر لاکر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پل رانگو کے قریب موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کرجاں بحق کرکے آنے والی کار کوناکہ بندی کے دوران پٹرولنگ پولیس کوہی والا نے ماہنی سیال بائی پاس پر روک لیا اور کار ڈرائیور احمد رضا کوتھانہ صدر کبیروالا کے حو الے کردیا ہے۔ اس کاروائی پر ایس پی پٹرولنگ پولیس میڈم زبیدہ پروین نے شفٹ انچارج الیاس رضا اور اس کی پوری ٹیم کوسراہا ہے۔ تحصیل صادق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب 22 سالہ نامعلوم خاتون لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر دم توڑ گئی‘اطلاع پاکر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو تحویل میں لیکر شناخت کے لئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیاجس کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ذرائع کے مطابق نامعلوم خاتون نے ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کی ہے۔ خاوند نے دو ساتھیوں سے ملکر بیوی کو کلہاڑیوں کے وارکر کے قتل کر دیا‘ عبد الستار نے دو ساتھیوں سمیت اپنی بیوی شاہدہ بی بی کو کردار پر شک گزرنے پر کلہاڑی کے وارکر کے قتل کر دیا فتح شاہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد انور کی درخواست پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ٹریفک کا پہلا حادثہ راجن پور کے رہائشی 50 سالہ عبدالصمد کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا حادثہ آباد پور کے رہائشی 32 سالہ منور کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -