اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کیلئے اداروں کو بدنام کررہی ہیں‘ اختر ملک 

  اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کیلئے اداروں کو بدنام کررہی ہیں‘ اختر ملک 

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ نظام  تعلیم اور سرکاری سکولوں کی عمارتوں کی اصلاح موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ عام آدمی کے بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انٹرنیشنل (بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچ رہی ہے اور ذاتی مفادات کے لئے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سالمیت کی ضامن ہے۔وہ ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی  گورنمنٹ مڈل سکول 21 ایم آر کی نئی عمارت کی افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سی ای او ایجوکیشن  ریاض خان اور ممتاز بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ عام آدمی اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے سرکاری سکولوں کا رخ کرتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سرکاری سکولوں میں تبدیلی لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ عام آدمی کو روزگار  ملنے سے ملک میں بھی ترقی اور معاشی خوشحالی آئے  گی،ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ اپوزیش جماعتوں  میں پی ڈی ایم کی قیادت پر بہت جلداختلافات سامنے آنیوالے ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا،ڈاکٹراختر ملک نے مزید کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کے لئے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ملکی دفاع میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ڈاکٹر اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -