سپلائی بند‘ ڈاہرانوالہ اور نواحی علاقوں میں آٹے کا نیا بحران

   سپلائی بند‘ ڈاہرانوالہ اور نواحی علاقوں میں آٹے کا نیا بحران

  

 ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث پنجاب مین آٹے کا شدید بحران پھر سر اٹھانے لگا  ہے۔ڈاہرانوالہ اور گرد و نواح میں آٹے کی شدید (بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)

قلت پیدا ہو گئی ہے۔گندم اور آٹا نایاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق فلور ملوں نے آٹے کی سپلائی روک دی ہے جس کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔.آٹے کی شدید قلت کی وجہ سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہونے لگی ہے۔ڈاہرانوالہ کے شہریوں نے حکومت وقت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی  ایشائے ضروریات زندگی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔پہلے ہی عوام پر مہنگائی کا اتنا بوجھ ڈال دیا گیا ہے اور اب آٹے کے بحران نے عوام کا جینا دو بھر کر کے رکھ دیا ہے.عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت مارکیٹ میں غریب عوام کو روٹی کے لیے آٹا فراہم نہیں کر سکتی تواسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں  ہے۔حکومت استعفی دے کر گھر چلی جائے۔وزیر اعلی پنجاب کا آٹے کی قلت دور کرنے کے لیے اقدامات ہوا میں اڑا دئیے گئے۔انتظامی افسران آٹے کے بحران پر قابو پانے میں ناکام ہو گئے۔ڈاہرانوالہ کے شہریوں نے حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آٹے کے بحران پر قابو نہ پایا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

آٹا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -