ججز کا نامناسب رویہ: وہاڑی اور میلسی  میں وکلاء ہڑتال‘ عدالتی بائیکاٹ

         ججز کا نامناسب رویہ: وہاڑی اور میلسی  میں وکلاء ہڑتال‘ عدالتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی‘ میلسی (بیورورپورٹ،نامہ نگار‘ سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) ججزکے وکلاء کے ساتھ مبینہ ناروارویہ کے خلاف(بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)
 ڈسٹرکٹ بارکے متفقہ فیصلہ کے مطابق ڈسٹرکٹ بارمیں مکمل ہڑتال کی گئی صدرڈسٹرکٹ بارشہزادانجم مترو،جنرل سیکرٹری فیصل احسان اوروکلاء نے الزام لگایا کہ سول جج صادق عمران،سول جج محمدعنایت،سول جج کریمینل ڈویژن قذافی بن زائراورجج فیملی ڈویژن کاوکلاء کے ساتھ رویہ ہمیشہ نامناسب اورتوہین آمیزہوتاہے وکلاء کی کسی صورت عزت مجروح نہیں ہونے دینگے جس پر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن میں مکمل ہڑتال کافیصلہ کیاگیا ہڑتال کے باعث کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس سے سائلین پریشانی کا شکار دکھائی دیئے۔ ادھر میلسی بار ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کی اپیل پر گذشتہ روز مکمل ہڑتال کی اور مقدمات کی پیروی کیلئے کوئی وکیل پیش نہ ہوا ڈسٹرکٹ بار وہاڑی نے ججز کے مبینہ ناروا رویہ کیخلاف احتجاج اور ہڑتال کی کال دی تھی۔
بائیکاٹ