جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر  حملہ‘ ملزم آصف عرف اچھا ڈان کا  مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر  حملہ‘ ملزم آصف عرف اچھا ڈان کا  مزید 3 روزہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)  جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب کے ڈیرے پر فائرنگ کرنے (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)
کے مقدمہ میں ملوث ملزم آصف عرف اچھا ڈان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر تھانے کا عملہ بھی معطل ہوچکا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم آصف عرف اچھا ڈان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی تھی جو منظور کرلی گئی۔ مدعی بہرام خان نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ ایم پی اے و معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری کے پاس بطور ملازم ڈیوٹی کرتا ہے۔ یکم ستمبر کی رات انکی رہائشگاہ پر موجود تھا کہ حلقہ کے معززین ان سے ملنے کی غرض سے آئے اسی اثنا میں ملزمان آصف عرف اچھا ڈان،شہزاد عرف یاڈی، نثار، امجد عرف بھولا، شاہد، اسد،جنید اور سلمان سمیت دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ مسلح آگئے جہنوں نے کہا کہ آج یہاں سے کوئی بھی بچ کے نہیں جائے گا۔ کوٹھی کو گھیرے میں لیکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،کوٹھی کے اندر موجود لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور کوٹھی کے دروازوں پر فائر لگے اور ملزمان دہشت پھیلاتے ہوئے اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے، فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹریفک جام ہوگئی، وجہ عناد یہ ہے کہ ایم پی اے جاوید اختر ان بھتہ خوروں اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کی سرپرستی نہیں کرتے اسی رنج کی بنیاد پر ملزمان نے باہمی صلاح مشورہ ہوکر خوف پھیلانے کے لئے فائرنگ کی تھی جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اب عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
ریمانڈ