نیشنل ٹی 20 کپ: ٹورنامنٹ کا پہلا  مرحلہ کل ختم‘ 9 اکتوبر سے سیکنڈ فیز‘ دس  میچوں میں 363 چوکے‘ 137 چھکے ذیشان ملک 192 رنز بنا کر سب سے آگے

 نیشنل ٹی 20 کپ: ٹورنامنٹ کا پہلا  مرحلہ کل ختم‘ 9 اکتوبر سے سیکنڈ فیز‘ دس  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)
میں جاری ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ کل ختم ہوجائے گا۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔سنسنی سے بھرپور اس ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے دس میچوں میں 363 چوکے اور 137 چھکے  لگ چکے ہیں۔راولپنڈی کے  رہائشی ذیشان ملک 192 رنز بناکر اب تک ٹورنامنٹ کے سب سے  زیادہ رنز بنانے  والے کھلاڑی ہیں۔تئیس سالہ اوپنر نے  اتوار کو سندھ کے خلاف کھیلے گئے  لیگ میچ میں 52 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیل کر ناردرن کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اب تک ٹورنامنٹ کے 4 میچوں میں 2 نصف سنچریاں بنانے والے ذیشان ملک نے کہا کہ رواں سال فرسٹ الیون میں نام آتے  ہی انہوں نے اس ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایونٹ کے  اختتام پر ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ذیشان ملک کا کہنا ہے کہ بطور کھلاڑی اگر آپ کی نصف سنچری سے ٹیم جیت جائے تو سنچری ادھوری رہ جانا کوئی معنی نہیں رکھتا مگر انہیں امید ہے کہ جس تسلسل سے وہ پرفارمنس دکھا رہے  ہیں، وہ اس ایونٹ میں سنچری بنانے کی خواہش پوری کرلیں گے۔دوہزارگیارہ میں اپنے  کرکٹ سفر کا آغاز کرنے  والے ذیشان ملک نے دوہزار بارہ میں پی سی بی پیپسی  کرکٹ اسٹارز انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ دوہزار تیرہ میں انڈر19کی سطح پر کھیلوں کی  سرگرمیوں کا آغاز کیا اور متعدد دوروں پر پاکستان کی نمائندگی کی۔آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ 2016 میں پاکستان کی قیادت کرنے والے ذیشان ملک انڈر 23 کرکٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔فارغ اوقات میں فٹبال کھیلنے کے شوقین ذیشان ملک کا کہنا ہے  کہ پہلی بار انڈر17 کرکٹ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ  جانیپر وہ بہت خوش تھے اور وہاں بنائی گئی سنچری آج بھی ان کی بہترین یاد ہے۔ گزشتہ سال قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں 216 رنز کی اننگز کھیلنے والے ذیشان ملک اب تک 16 فرسٹ کلاس میچوں میں 33.29 کی اوسط سے 1032 رنز بناچکے  ہیں۔نوجوان کرکٹرکا کہنا ہے کہ انہیں بیٹنگ کا بہت شوق ہے اور ان کی پسندیدہ شاٹ گیند کو کٹ کرنااور  کوور ڈرائیو لگانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے  ہی اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے سردھڑ کی بازی لگانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ذیشان ملک نے  بتایا کہ جنوبی افریقہ  کے  ورلڈ کلاس کرکٹر اے بی ڈویلیئرز اور پاکستان کیتجربہ کرکٹر محمد حفیظ ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں اور ان کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے۔
ختم