ہائی کورٹ ملتان بنچ: سابق سی ای او ڈاکٹر منور  عباس کی دائر کردہ درخواست خارج‘ سیکرٹری  ہیلتھ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی

 ہائی کورٹ ملتان بنچ: سابق سی ای او ڈاکٹر منور  عباس کی دائر کردہ درخواست ...

  

 ملتان(نیوز رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے چند ماہ قبل معطل ہونے والے سابقہ سی ای او ہیلتھ کی دائر کردہ درخواست خارج (بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)

کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں سابقہ سی ای او ہیلتھ منور عباس نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف کوئی انکوائری جاری نہیں اور انہیں بغیر شوکاز نوٹس اور چارج شیٹ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اس ضمن میں 27 فروری کو جاری کردہ نوٹس غیر قانونی ہے اس لیے عہدہ اور تنخواہ بحالی کے احکامات جاری کیے جائیں جس پر عدالت نے اس سے پہلے حکم امتناعی جاری کیا تھا۔ تاہم عدالت نے گزشتہ روز کی سماعت کے دوران تمام اسٹے آرڈر ختم کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -