کارڈیالوجی ہسپتال: 13 سالہ بچے کے دل کی شہ رگ میں والو داخل‘ مریض کی حالت بہتر
ملتان (وقا ئع نگار) چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب آپریشن کیا۔(بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)
جس میں ڈاکٹروں نے 13 سالہ بچے کے دل کی شہ رگ میں والو ڈال دیا۔جس کے بعد مریض بچے کی حالت ٹھیک ہے۔یہ آپریشن چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر شفقت حسین نے کیا.جبکہ اسٹنٹ پروفیسر کارڈیک سرجری ڈاکٹر سید رافع علی گیلانی نے معاونت فراہم کی. بتایا جارہا ہے کہ 13 سالہ بچہ خرم (رہائشی کوٹلہ سادات سمندری) کا Aortic valve جو کہ دل کی شہہ رگ میں ہوتا ہے وہ خراب تھا چونکہ بچے کی شہہ رگ چھوٹی تھی اور چھوٹے سائز کا والو ڈالنا مشکل مرحلہ تھا۔جو بعد ازاں بچے کیلے مسائل کا سبب بن سکتا تھا۔جس پر مذکورہ ڈاکٹروں نے اس پیچیدہ سرجری کے ذریعے بچے کی شہہ رگ کو بڑا کر کے اس میں بڑے سائز کا والو ڈالا۔ تاکہ بچہ جب بڑا ہو تو اس کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے. اس آپریشن کا نام Konno_ Rastanدیا گیا ہے.طبی حلقوں کے مطابق یہ آپریشن پاکستان میں بہت کم رپورٹ ہوا ہے۔
حالت بہتر