آئل ملز ایسوسی ایشن: سالانہ انتخابات میں مجلس عاملہ ارکان بلا مقابلہ منتخب 

آئل ملز ایسوسی ایشن: سالانہ انتخابات میں مجلس عاملہ ارکان بلا مقابلہ منتخب 

  

ملتان (نیوز رپورٹر) آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن (APOMA)کے انتخابات برائے سال 2020-21میں مجلس عاملہ کے ارکان بلا مقابلہ منتخب کرلئے گئے۔چوہدری محمد ارشد چیئرمین، اسلام الدین لودھی سینئروائس چیئرمین،شیخ وقاص لیاقت وائس چیئرمین،جبکہ (بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)

میاں قیصرشبیرچیئرمین مجلس عاملہ منتخب کرلئے گئے۔مجلس عاملہ کے باقی ارکان میں ہمیش کمار،جنید لودھی،شکیل احمد سندھو،خواجہ محمد فاضل،خواجہ عرفان اوربشیر احمد شامل ہیں۔اپنے انتخاب کے بعدایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری محمد ارشداورچیئرمین مجلس عاملہ میاں قیصرشبیر نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری پہلی ترجحیح اپنی ایسوسی ایشن کے مسائل کوحل کرنااورانڈسٹری کو بحران سے نکالنے کے لئے اپنے بھرپوروسائل استعمال کرتے ہوئے اورحکومتی سطح پراپنی آوازپہنچاکرانڈسٹری کے لئے ریلیف حاصل کرناہے جس کے لئے ہم گروپ بندی سے ہٹ کرسب کے ساتھ مشاورت اورسب کو ساتھ لے کر چلنے کاعزم رکھتے ہیں۔

منتخب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -