ڈیلیوری کے دوران خاتون جاں بحق‘ ڈپٹی کمشنر کا نوٹس‘ انکوائری شروع

     ڈیلیوری کے دوران خاتون جاں بحق‘ ڈپٹی کمشنر کا نوٹس‘ انکوائری شروع

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار) نجی ہسپتال میں ڈیلیوری کے دوران خاتون جاں بحق ہوگئی، تفصیل کے مطابق ڈی جی خان روڈ پر قائم پرائیویٹ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کے ہاتھوں خانپور بگا شیر کے رھائشی رانا محمد افضل کی بیٹی (ش)نے ڈلیوری کروائی تو حالت نہ سنبھل سکی اور مریضہ(بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

 جاں بحق ہوگئی، لواحقین کی طرف سے لیڈی ڈاکٹر کو خاتون کی موت کا ذمہ وار ٹہرانے پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -