راجن پور: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں بی ایس پروگرام کی منظوری

راجن پور: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں بی ایس پروگرام کی منظوری

  

را جن پور (نا مہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار اویس خان دریشک کے تعلیم دوست ویثرن اور کاوشوں سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں طالبات کی (بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)

اعلی تعلیم کے لئے بی ایس چار سالہ پروگرام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ باتیں پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور شاہینہ نازنے بی ایس پروگرام کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے فی الحال انگلش، اردو اور کیمسٹری مضامین میں بی ایس چار سالہ پروگرام کی منظوری دی گئی ہے۔ اس اقدام سے طالبات کو بی ایس کرنے کے لئے شہر سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔ انشاء اللہ بہت جلد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں بی ایس کلاسز کا آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کالج میں اعلی تعلیم یافتہ سٹاف موجود ہے جو اپنی صلاحیتوں سے طالبات کے مستقبل کو سنوارنے میں مصروف عمل ہے۔

منظوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -