محکمہ ریلوے: متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے

 محکمہ ریلوے: متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے

  

ملتان(سٹی رپورٹر)وزارت ریلوے نے کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن، سٹور اینڈ پرچیز، مکینیکل انجینئرنگ اور سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20اور 19کے افسروں کے تقر ر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن (بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

شعبہ کے گریڈ 20کے آفیسر وقار احمد شاہد کو کوا?رڈینیٹر ریکنسٹرشن/ری ہیبلیٹیشن سبی سے تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل ریلوے اکیڈمی والٹن تعینات کردیا ہے۔ اسی طرح سٹور اینڈ پرچیز ڈیپارٹمنٹ کے تقرری کے منتظر گریڈ 20کے آفیسر ظہورالحق خٹک کو ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹرلیگل لگا دیا گیا ہے۔ جبکہ کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن شعبہ کے گریڈ 19کے آفیسر عمران حیات خان کو ڈائریکٹرلیگل ریلوے ہیڈ کوارٹرز سے تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل پلاننگ وزارت ریلوے میں تعینات کردیا ہے۔ اسی طرح مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے آفیسر محمد یوسف لغاری کو پراجیکٹ ڈائریکٹرٹریکشن موٹرز ریلوے مغل پورہ سے تبدیل کر کے چیف پرسانل آفیسر ریلوے ہیڈ کوارٹرز لگا دیا گیا ہے۔ جبکہ سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے آفیسر اختر محمود خٹک کو چیف انجینئرڈیزائن ریلوے ہیڈ کوارٹرزسے تبدیل کرکے ڈی ایس کوئٹہ تعینات کر دیا ہے اور سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے آفیسر محمد عرفان الحق کو ایم ڈی اسٹیشن سے تبدیل کر کے ایم ڈی سی ایس ایف ریلوے ہیڈ کوارٹرز لگا دیا گیا ہے جبکہ ایم ڈی اسٹیشن کاچارج بھی ان کے پاس ہے۔ اس کے علاوہ کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے آفیسر عمران مشال خان کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن سے تبدیل کر کے ڈپٹی چیف پلاننگ آفیسر وزار ت ریلوے میں تعینات کردیا ہے۔

تقرر و تبادلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -