زکریا یونیورسٹی: بغیر نوٹیفکیشن پرنٹنگ پریس  پرسنل سیکرٹری کے حوالے‘ تعیناتی سوالیہ نشان؟

   زکریا یونیورسٹی: بغیر نوٹیفکیشن پرنٹنگ پریس  پرسنل سیکرٹری کے حوالے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا اہم شعبہ پرنٹنگ پریس بغیر کسی نوٹیفکیشن کے ایک پرسنل (بقیہ نمبر37صفحہ 7پر)
سیکریٹری کے حوالے کر دیا گیا جہاں گزشتہ ڈیرھ برس سے پی ایس سیٹ کے مزے لوٹ رہا ہے اور غیر قانونی طور پر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں گزشتہ برس سابق وائس چانسلر نے پرسنل سیکریٹری غلام رسول انصاری کا تبادلہ ڈین آف انجینیئرنگ سے کنٹرولر امتحانات آفس کیا تھا جہاں جوائنگ کے کچھ عرصہ کے بعد کنٹرولر امتحانات کے زبانی احکامات پر پی  ایس غلام رسول انصاری نے بطور مینیجر پرنٹنگ پریس چارج سنبھال لیا اور خدمات سرانجام دینا شروع کر دیں۔ زکریا یونیورسٹی ملتان کے اعلی حکام کی منظوری کے بغیر پی ایس غلام رسول انصاری کی اہم شعبہ اور سیٹ پر تعیناتی سوالیہ نشان بن گئی ہے جبکہ اس اہم عہدے پر پریس کے لیئے سالانہ لاکھوں روپے کی اشیاء کی پر چیز بھی کی جاتی ہے اور پر نٹنگ کے لیئے خریداری میں مینیجر پریس کی سفارشات لازمی جزو تصور کی جاتی ہے اور تاحال پریس کے تمام معاملات غیرقانونی طور پر چلائے جا رہے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مینیجر پر نٹنگ پریس کی سیٹ ٹیکنیکل پوسٹ ہے جہاں کاغذ اور سیاہی کی خریداری سے لیکر کتابوں کی اشاعت میں مینیجر کا تجربہ خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس اہم عہدے پر نان ٹیکنیکل پی ایس کی تعیناتی سوالیہ نشان بن گیا ہے اس ضمن میں یونیورسٹی حلقوں نے وی سی سے مذکورہ صورتحال بارے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔
نشان