انجمن تاجران عظمت واسطی روڈ کے  الیکشن‘ حاجی زبیر خالد صدر‘ ملک  وجاہت منظور اور دیگر بلامقابلہ منتخب

انجمن تاجران عظمت واسطی روڈ کے  الیکشن‘ حاجی زبیر خالد صدر‘ ملک  وجاہت ...

  

  ملتان (نیوز رپورٹر) انجمن تاجران عظمت واسطی روڈ ڈیرہ اڈہ کے انتخابات حاجی زبیر خالد قریشی صدر ملک وجاہت (بقیہ نمبر40صفحہ 7پر)

منظور اوردیگر بلامقابلہ منتخب ہوگئے اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن میاں عزیز الرحمن انصاری معاونین خواجہ محمد فاروق،عاصم شریف بٹ کی جانب سے انتخابات کے حوالہ سے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات کے لیے 5اکتوبر 4بجے سہ پہر تک گروپ رجسٹریشن کے لیے وقت دیا گیا جس کے مطابق تاجر اتحاد گروپ کے سوا مقررہ وقت تک کسی نے رجسٹریشن نہیں کرائی لہذا تاجر اتحاد گروپ کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا جاتا ہے جس کے مطابق تاجر اتحاد گروپ کی جانب سے نامزد امیدواران گروپ لیڈر چوہدری سعود نیاز سرپرست اعلی راؤ محمد قاسم محمود،چیئرمین ملک شاہد بھٹہ،صدر حاجی زبیر خالد قریشی،سینیئرنائب صدر محمد طلال صدیقی،نائب صدر شیخ شوکت اشرف،نائب صدر محمد اعظم عظیم قریشی،جنرل سیکرٹری ملک وجاہت منظور،جوائنٹ سیکرٹری خواجہ ریحان صدیقی،فنانس سیکرٹری محمد صہیب،سیکرٹری انتظامی امور محمد محی الدین،سیکرٹری نشرواشاعت زبیر بھٹہ دوسال کے لیے بلامقابلہ قرار دئیے اور انکی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

منتخب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -