گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر  اہتمام اسلام آباد میں احتجاج‘ قافلے روانہ

       گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر  اہتمام اسلام آباد میں احتجاج‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر)  پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان کا اجلاس زیرصدارت ملک عبدالغفار صدر پنجاب ٹیچرز یونین ملتان ہوا جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی نائب صدر (بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)
پنجاب رانا قیوم نازش تھے۔ شرکاء اشفاق انصاری، اللہ دتہ دھرالہ، مہر اقبال، نواز سندھو، رانا شفیق، سعید گجر، حافظ سلیم، ربنواز، لیاقت ناصر، محمود بھٹہ، سرور قریشی، ملک الطاف، بلال، مختار وینس، محمد اکمل عاصم نے شرکت کی۔ اجلاس میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے اسلام آباد میں احتجاجی پروگرام میں شرکت کو حتمی شکل دے کر قافلے کو روانہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ حکومت کو سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ حکومت ملازمین کو انتہائی احتجاج پر مجبور کررہی ہے۔ قادر پور راں سے محمد اکمل عاصم اور مہر اقبال قافلے کو لیکر روانہ ہوئے۔ متی تل سے ملک اللہ دتہ دھرالہ قافلے کی قیادت کریں گے۔ مرکز بوسن سے ملک مختار اور ملک بلال قافلے کی قیادت کریں گے۔ مرکز مخدوم رشید سے رانا دلشاد قافلے کو لیکر روانہ ہوئے۔
روانہ