پی ڈی ایم تحریک نااہل حکمرانوں کو ہٹا کر دم لے گی‘ افتخار خان 

پی ڈی ایم تحریک نااہل حکمرانوں کو ہٹا کر دم لے گی‘ افتخار خان 

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار احمد خان نے آزاد میڈیا گروپ خان گڑھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مطالبات عوام کی آواز ہیں، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ساٹھ سال بعد (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

دوسری مرتبہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ بنا ہے،اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم اب بھی ساٹھ سال پہلے جیسے حالات میں کھڑے ہیں، آج بھی سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں، یکطرفہ احتساب، آزادی اظہار پر قدغن اور شخصی آمریت،مہنگائی، لاقانونیت، بیروزگاری جیسے مسائل کا سامنا ہے، افتخار احمد خان نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، جبکہ پی ڈیم ایم نے ابھی عوامی تحریک کا اعلان ہی کیا ہے حکومتی ایوان لرزنے لگے ہیں اور وزیراعظم سمیت حکمران دفاعی پوزیشن لے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین پر غداری کے الزامات قابل مذمت ہیں،اب یہ روایت ختم ہونی چاہیئے، حکومت عوام کی توجہ عوامی سلگتے مسائل سے ہٹا کر اس طرف لگا رہی ہے، پی ڈی ایم کی تحریک ان نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو ہٹا کر ہی دم لے گی، اس موقع پر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، نواب سیف اللہ خان لوہانی، ملک عبد الرزاق جھانب، ملک اجمل شہزاد، رانا سہیل فرزند، ملک محبوب مجید، شیخ محمد طارق قریشی، شیخ عمر علی، خواجہ عتیق الرحمن،رانا اشفاق شکور، شیخ محمد وقاص، کاشف درگھ اور دیگر موجود تھے۔

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -