28 نومبر کو بار کونسل الیکشن‘ امیدواروں کی رابطہ مہم تیز 

      28 نومبر کو بار کونسل الیکشن‘ امیدواروں کی رابطہ مہم تیز 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)  پنجاب بار کونسل کے پانچ سال بعد 28 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں امیدواروں کی الیکشن مہم تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب بار کونسل نے ملتان ڈویثرن سمیت صوبہ بھر کے اہل ووٹرز وکلاء کی لسٹ جاری کردی ہے۔پنجاب بھر میں اہل (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

ووٹرز وکلاء کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 679 ہے۔ جو 75 ممبران پنجاب بار کونسل کا انتخاب کریں گے۔ملتان میں وکلاء کی تعداد پانچ ہزار ایک سو 89 ہے جو چار ممبران پنجاب بار کونسل،وہاڑی میں وکلا کی تعداد 2149 ہے جو دو ممبران پنجاب بار کونسل،ب ہاولنگر میں وکلاء کی تعداد پندرہ سو پچاس ہے جو ایک ممبر پنجاب بار کونسل،بہاولپور میں اہل ووٹرز وکلا کی تعداد 2881  جو تین ممبران پنجاب بار کونسل،رحیم یار خان میں وکلا کی تعداد 2027 جو دو ممبران پنجاب بار کونسل، ڈی جی خان میں وکلا کی تعداد 1262 جو ایک ممبر پنجاب بار کونسل،لیہ میں وکلاء کی تعداد 1155 جو ایک ممبر پنجاب بار کونسل،مظفر گڑھ میں وکلا کی تعداد 2503 جو دو ممبران پنجاب بار کونسل،راجن پور میں وکلاء کی تعداد 822 جو ایک ممبر پنجاب بار کونسل، خانیوال میں وکلا کی تعداد 1804 جو دو ممبران پنجاب کونسل،لودھراں میں وکلا کی تعداد 857 جو ایک ممبر پنجاب بار کونسل،گوجرانوالہ میں وکلا کی تعداد پانچ ہزار دو سو انیس ہے جو 3 ممبران پنجاب بار کونسل،فیصل آباد میں وکلاء کی تعداد چھ ہزار 281 جو چار ممبران پنجاب بار کونسل،جھنگ میں وکلاء کی تعداد پندرہ سو جو ایک ممبر پنجاب کونسل،چنیوٹ میں وکلاء کی تعداد 1074 ہے جو ایک ممبر پنجاب بار کونسل،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وکلاء کی تعداد 1377 جو ایک ممبر پنجاب بار کونسل کا انتخاب کریں گے۔26 اکتوبر کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی فہرست جبکہ 29 اکتوبر کو اعتراضات پر سکروٹنی ہوگی 30 اکتوبر تک اعتراضات واپس لیے جا سکتے ہیں۔پنجاب بار کونسل کی جانب سے 30  اکتوبر کو بلامقابلہ امیدواروں کی فہرست بھی جاری ہوگی۔3 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔28 نومبر کی صبح 9 سے شام 4 بجے تک پولنگ ہو گی۔پنجاب بار کونسل کی بلڈنگ میں 3 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی جبکہ 8 دسمبر کو حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

مہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -