کچہ میں بڑا آپریشن‘ 2 مغوی بازیاب‘ 4 اغواء کار گرفتار 

کچہ میں بڑا آپریشن‘ 2 مغوی بازیاب‘ 4 اغواء کار گرفتار 

  

صادق آباد(نمائندہ خصوصی)صادق آباد تھانہ ماچھکہ کی حدود میں پولیس نے اغواء کاروں کیخلاف کامیاب آپریشن کرکے 2 مغوی بحفاظت بازیاب کرا لئے‘ 4اغوا کار گرفتار ہوئے‘ تفصیل کے مطابق صادق آبادمیں تھانہ ماچھکہ کی حدود میں پولیس نے اغواء کاروں (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے 2مغوی بازیاب کروالیے ہیں جبکہ 4 اغواء کار بھی گرفتار کئے ہیں ایس ایچ او ماچھکہ نوید واہلہ نے بتایا کہ اغواء کاروں نے ایک ماہ قبل ندیم آرائیں اور علی نثار کو تاوان کی خاطر اغواء کیا تھااغوا کی واردات تھانہ بھونگ کی حدود میں ہوئی جس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اغواء کاروں نے مغویوں کو کچہ ماچھکہ کے جنگل یرغمال بنا رکھا تھا آپریشن میں ڈی ایس پی صادق آباد حافظ خضر زمان کی زیر نگرانی کیا گیا جس میں۔پولیس اور ایلیٹ فورس اور دیگر پولیس فورس نے حصہ لیا آپریشن کے نتیجہ میں مرید عمرانی گینگ کے ملزمان مرید عمرانی، بشیر عرف بادشاہ ملک، ممتاز ملک اور حمید ملک گرفتار کر لیے گئے ہیں گرفتار ملزمان سے تاوان کی رقم 55 لاکھ روپے اور اسلحہ کلاشنکوف بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

اغوا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -