12 اکتوبر: مسلم لیگ (ن) ملتان میں ریلی نکالنے کیلئے تی

    12 اکتوبر: مسلم لیگ (ن) ملتان میں ریلی نکالنے کیلئے تی

  

ار 

 ملتان (نیوز رپورٹر) سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی رہائش گا ہ پر صوبا ئی حلقہ پی پی 214 کے سابق چئیر مینز،وائس چئیر مینز، وٹکٹ ہولڈر نے شیخ طارق رشید اور ملک آصف رفیق رجوانہ کی قیادت میں ملک رفیق رجوانہ سے خصوصی ملاقات کی اور پی پی 214 کے (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

مشاورتی اجلاس کے دوران شیخ طارق رشید اور ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم نوں سب کی باھمی مشاورت سے مکمل ہو گی اور 12 اکتوبر کو پر امن احتجاجی ریلی کے پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔12اکتوبر بروز سوموار دن 2 بجے دوپہر چوک نواں شہر سے لے کر ملتان پریس کلب تک مسلم لیگ ن ملتان کی قیادت میں پر امن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ اس موقع پر آنے والے بلدیاتی الیکشن اور یونین کونسل کی حلقہ بندیوں اور پارٹی تنظیم کے بارے میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ اس موقع پی ٹی آئی حکومت کی ناکام کارکردگی پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد اس ظالم حکومت سے نجات حاصل کر کے رہیں گے۔ عمران نیازی نے تاریخی مہنگائی کرکے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیاہے۔زندگی مہنگی اور موت سستی کردی ہے۔ اور موجودہ نااہل حکومت پاکستان کو ناکا بل طلافی نقصان پہنچارہی ہے۔ اس موقع پر ملک اعجاز رجوانہ، زاہد خان، فیاض خان۔ راو مظفر یاسین۔ چوہدری قیصر گجر۔شیخ ہاشم رشید۔ عرفان جوئیہ۔ راو انیس الرحمن۔ جمشید خان ترین۔ طارق امیر عباسی۔ مشتاق انصاری۔ رانا امجد۔ کشف خان ملزائی۔ رانا زیشان۔ اکبر انصاری۔ ملک آصف۔ اصغر سگو۔ شیخ امان اللہ۔ قیصر عزیز۔ منیر تھیم۔ شعبان کارلو۔ عرفان بلوچ۔  مزہر رجوانہ۔ طارق ہانس۔ لیاقت تھیم۔ ڈاکٹر جاوید بلوچ۔ عمرفارق بھٹی۔ وسیم انصاری۔ حماد رجوانہ۔رانا سجاد۔ عدیل یوسف۔ رانا شبیر الٰہی۔ عثمان خان۔ رانا نانو۔ عدنان خان۔ حافظ عابد۔ جنید رجوانہ۔ ملک اظہر آرئیں و دیگر شریک تھے۔

تیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -