شہر سلطان:راستہ تنازعہ‘ مخالفین باپ‘ بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار 

 شہر سلطان:راستہ تنازعہ‘ مخالفین باپ‘ بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار 

  

جتوئی (نامہ نگار) تھانہ شہرسلطان کی حدود میں راستے کے تنازعے پر ملزمان نے مبینہ طور پر باپ بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی کا  تھانہ شہرسلطان  کی حدود موضع بیربند میں تیزاب گردی کا واقعہ میں 15 سالہ نازیہ اور اس کے والد پر راستہ کے تنازع پر مبینہ طور پر تشدد کے بعد تیزاب گرادیا تیزاب گرنے سے 15 سالہ نازیہ جھلس گئی جبکہ (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

باپ معمولی زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر شہرسلطان منتقل کردیا گیا ہے۔ مبینہ ملزمان کے خلاف تھانہ شہرسلطان میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -