جواری گھر سے غائب‘ ایک سال بعد دوستوں پر اغواء کا مقدمہ 

جواری گھر سے غائب‘ ایک سال بعد دوستوں پر اغواء کا مقدمہ 

  

ملتان(وقائع نگار) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں مغوی کے والد نے بیٹے کے بچپن کے دوست پر اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔اور گرفتار کا خوف دیکھا(بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

 کر پریشان کرنے لگا۔ جبکہ دوسری جانب اغواء ہونے والا مذکورہ نوجوان کے بارے میں لاکھوں روپے کی رقم جواء میں ہارنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔معلوم ہوا ہے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے کے رہائشی افضل خان نے اپنے بیٹے بلال کے اغواء  ہونے کے تقریبا ایک سال بعد اغواء  کے جرم کے تحت مقدمہ درج کروایا۔جس میں اس نے مغوی بلال کے بچپن کے دوست احتشام اور محمد نواز شریف کو نامزد کیا۔ذرائع کے مطابق گھر سے غائب  ہونے والا بلال پہلے بھی چھ ماہ اپنے گھر سے بغیر بتائے غائب رہا تھا۔اور اسکو جواء  کھیلنے کی عادت تھی۔جبکہ محمد نواز شریف کا کہنا ہے میں بے گناہ ہوں۔بلال کے والد نے جان بوجھ کر مجھے مقدمہ میں ملوث کیا ہے۔جوکہ غلط ہے۔پولیس کے اعلی حکام نوٹس لیں۔ جبکہ ذرائع نے بتایا کہ بلال خود گھر سے بھاگ گیا ہے‘ اور اب دوستوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -