سیڈ‘ جعلی زرعی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن پلان تیار‘ حسین جہانیاں 

سیڈ‘ جعلی زرعی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن پلان تیار‘ حسین ...

  

کبیروالا(نامہ نگار) زراعت کی ترقی اور کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،موجودہ حکومت جس ترجیحی بنیادوں پر ملکی زراعت کی ترقی اور کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے،ماضی میں ایسی مثال ملنا ممکن نہیں ہے،ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے نواحی علاقہ کوٹلہ سید کبیر میں سابق (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

چیئرمین یونین کونسل ملک ظفر حیدرراں، فوڈ انسپکٹرملک محمد قاسم راں ملک سجاد احمد راں ایڈووکیٹ اور ملک ناصر عباس راں کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات،صنعتوں کو خام مال کی فراہمی اور خوراک مہیاکرنے کے حوالے سے زراعت اور کسان کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،گزشتہ 25سالوں میں زراعت کو نظر انداز کیاگیا،موجودہ حکومت سمجھتی ہے کہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کے خوشحالی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب کسی صورت بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،زراعت کی بربادی،کسانوں کو مالی نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ”جعلی سیڈ مافیا“ اور ”جعلی زرعی ادویات“ فروخت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا جائے گا۔صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ وزیر کی حیثیت سے صوبہ بھر کے عوام اور ایک منتخب نمائندے کے طور پر علاقائی تعمیر وترقی اور تحصیل کبیروالا کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا میرا مشن ہے۔عشائیہ تقریب میں میزبان ملک ظفر حیدر راں،ملک محمد قاسم راں،صدر کسان اتحاد میاں خالد محمود کھوکھر،ممبر پنجاب بار کونسل حاجی عبدالعزیز خان پنیاں،سید محمد علی دوست گردیزی،ملک سجاداحمد راں ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ سید ثقلین رضاگردیزی،اطہر یوسف خان بھٹہ، سابق کمشنر ملتان سید محمد علی گردیزی،رانا وقار نثارخاں،سید منتظر مہدی،ملک طاہر شفیق،سید خاور عباس گردیزی،سید عمران حیدر گردیزی،میاں اعزاز گردیزی،میاں ڈاکٹر شاہ نواز گردیزی،میاں شوزب گردیزی،ملک شوکت عباس تھہیم،میاں ذوالفقار گردیزی،میاں ابو طالب گردیزی،میاں طلعت گردیزی،ڈی ایف او خانیوال احمد جاوید،پیر مستن شاہ اسماعیل شاہ،احسن فجی شاہ،ملک ناصر شفیق،چوہدری عبداللطیف،غلام احمد خان بھٹہ،مسعود پرویز خان بھٹہ،رانا عمردراز خاں،مہر امتیاز حسین مرالی،سید فرخ رضا،حاجی محمد ارشد سنگا،فہد عزیز خان،جاوید خان پڑھیار،شیخ محمد ارشد،محمد امجد،ریاست علی،محمد علیم،نذر محمد بلوچ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

حسین جہانیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -