اساتذہ کی عزت و احترام معاشرے پر فرض  ہم سب ٹیچرز کو سلام پیش کرتے ہیں‘ ندیم قریشی

 اساتذہ کی عزت و احترام معاشرے پر فرض  ہم سب ٹیچرز کو سلام پیش کرتے ہیں‘ ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیچرز ڈے منانے (بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)

کا مقصد اساتذہ کے احترام اور مقام کا اعتراف کرنا ہے۔ یوم اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردار بڑا واضح اور نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم کو مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ اور سامنا کرنے کا ہنر استاد ہی سکھاتا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ استاد ہی ہے جو جہالت کے اندھیروں کو ختم کر کے علم کی روشنی پھیلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے طالبعلموں کی تربیت اور رہنمائی کرنا اساتذہ کا اولین مقصد ہونا چاہیئے۔ ایم پی اے نے کہا کہ اساتذہ کی تکریم معاشرے پر فرض بھی ہے اور باعث اعزاز بھی۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت اساتذہ کرام کو ہر ممکن سہولتیں اور آسانیاں فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے تاکہ اساتذہ پرسکون طریقے سے درس و تدریس پر توجہ دے سکیں اور قوم کے مستقبل کیلئے بہترین قیادت تیار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس دن کی مناسبت سے اپنے تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں اور میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -