بہاولپور: لوٹ مار‘ دھمکیاں‘ ڈپٹی  ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کیخلاف پورے  شہر میں بینرز آویزاں‘ محکمہ بلڈنگ کی  ہڑتال‘ ایپکا بھی مظاہروں میں شامل

     بہاولپور: لوٹ مار‘ دھمکیاں‘ ڈپٹی  ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کیخلاف پورے  ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اینٹی کرپشن بہاولپورٹیکنیکل ونگ میں ڈیپوٹیشن پرآئے ہوئے افسران کی ترقیاتی کاموں (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)

کی چیکنگ کے نام پرلوٹ مارکرنے کاسلسلہ جاری تھاگزشتہ دنوں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعمان اشرف نے مبینہ طورپرمحکمہ بلڈنگ کے ایس ڈی اوکوبلیک میل کرنے کی خاطرہراساں کرنے کے علاوہ گالیاں بھی دی تھیں جس پرمختلف اداروں کے انجینئرز نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعمان اشرف کے تبادلے کیلئے باقاعدہ مہم کاآغاز کرتے ہوئے پورے شہرمیں بینرز آویزاں کردیئے ہیں جس میں مطالبہ کیاگیاہے کہ کرپٹ ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان اشرف کوفوری طورپرمحکمہ میں واپس بھیجاجائے ورنہ احتجاج کی کال دے کرتمام ترقیاتی اداروں کے انجینئرز سٹرکوں پرآجائیں گے۔ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپورنعما ن اشرف نے چندروز قبل ایس ڈی اوبلڈنگ حامد بخاری کے ہمراہ اپنے آفس میں دوران انکوائری ذلت آمیز رویہ اختیار کیا‘ جس کی حامدبخاری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپورکوشکایت کی لیکن کچھ نہ ہوا ڈپٹی ڈائریکٹر کاساتھ دیاڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعمان اشرف کے ذلت آمیز رویہ کیخلاف محکمہ بلڈنگ نے ایس ڈی اوحامدبخاری کی درخوست پرہڑتال کررکھی ہے اوراس ہڑتال میں گزشتہ روز اپیکابہاولپوراورلیبریونین نے بھی شمولیت اختیارکرلی اورڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپورنعمان اشرف اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے حامدبخاری، ارشاد بلوچ، طارق محمودچوہدری نے کہاکہ جب تک راشی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعمان اشرف جس کیخلاف نیب اورخوداینٹی کرپشن میں انکوائریاں چل رہی ہیں اوروہ اپنے خلاف چلنے والی انکوائریوں کودبانے کیلئے اس محکمہ آیاہے کواپنے محکمہ سی اینڈبلیو میں واپس نہیں بھیجا جاتاہماری ہڑتال جاری رہے گی اورہم اس کیخلاف کل سے ریلیاں بھی نکال رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر15 اکتوبرتک ہمارامطالبہ پورانہ ہواتوہم ہڑتال کادائرہ پورے بہاولپورسرکل تک بڑھادیں گے۔

ہڑتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -