مہنگائی کا حملہ‘ غریبوں کی چیخ و پکار‘ تاریخ حکمرانوں کو معاف نہیں کرے گی‘ سعود مجید
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت عوام کوریلیف دینے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔چینی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافے (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)
نے غریب عوام کوبے بس کردیاہے ناقص پالیسیوں کے باعث کپاس کی فصل بھی تباہ اورکاشتکارخودکشیوں پرمجبورہورہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار سابق مشیر وزیراعظم پاکستان چوہدری سعودمجیدنے سماجی رہنمافیاض احمدکیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کاجب بھی اقتدار آیاعوام خوشحال ہوئی اورکاشتکاروں کوبے پناہ مراعات دی گئیں کپاس کی فصل تباہ ہونے پرمسلم لیگ ن نے کاشتکاروں کوامدادی پیکیج دیاتھالیکن موجودہ حکومت نے کپاس کی فصل تباہ ہونے پرکھادوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کاتحفہ دیاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ملک میں لوٹ کھسوٹ اوردھونس دھاندلی کرنیوالوں کوتاریخ کبھی معاف نہیں کریگی حکومت آج عام انتخابات کااعلان کردے مسلم لیگ ن پورے ملک میں کلین سویپ کرجائیگی۔ انہوں نے کہاکہ کارکن تیاری کریں آئندہ اقتدار مسلم لیگ ن کاہوگا۔
سعود مجید