اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں‘ ریلیوں  سے حکومت پریشان نہیں‘ نتائج جلد  سامنے آجائینگے‘ پی ٹی آئی رہنما

اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں‘ ریلیوں  سے حکومت پریشان نہیں‘ نتائج جلد  سامنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی،رکن صوبائی اسمبلی (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)
رائے ظہور اور جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن یہ تاثر دینے میں مصروف ہے کہ ہمارے اتحاد اور جلسے جلوسوں سے حکومت خائف ہے انہیں یہ خیال دل سے نکال دینا چاہئیے جب ان کی جانب سے میداں سجے گا تو عوام کی لاتعلقی  انہیں احساس دلائے گی کہ انہوں نے بہت بڑی غلطی کردی ہے یہ جماعتیں خود ایک دوسرے کے ساتھ دھوکہ کررہی ہیں اگر انہیں کامیابی کی ذرا بھی امید ہوتی تو یہ لوگ مولانا فضل الرحمان کو اس کنبے کا صدر نہ بناتے کس قدر مضحکہ خیز بات ہے کہ ایسے شخص کو باگ دوڑ دی گئی جس کے پورے ملک میں ایک فیصد بھی ووٹ نہیں ہیں جمہوریت میں بندوں کو گنا جاتا ہے تولا نہیں جاتا پنجاب،سندھ اور سرحد میں مولانا کتنے بندوں کو سڑکوں پر نکال سکتے ہیں احتجاج کے دوران اپوزیشن یہ خیال رکھے کی اگر کسی نے نیب پیشی جیسے حالات بنانے کی کوشش کی تو نتائج کے ذمہ دار خود ہونگے۔
پی ٹی آئی رہنما