نواز شریف پر الزامات فضول‘ سابق وزیراعظم  جلد پاکستان پہنچیں گے‘ سنیٹر نزہت صادق

نواز شریف پر الزامات فضول‘ سابق وزیراعظم  جلد پاکستان پہنچیں گے‘ سنیٹر ...

  

 گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی صدر و سینیٹر نزہت صادق نے کہا ہے (بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

کہ ن لیگ کے قائدین جب موجود نااہل حکمرانوں سے مہنگائی،بے روزگاری اورمعاشی بدحالی بارے سوال کرتے ہیں توحکومتی وزراء ان پر این آراومانگنے کابھونڈا الزام لگاتے نظرآتے ہیں۔میاں نواز شریف نے 60ارب ڈالر کی خطیر رقم سے سی پیک کا منصوبہ شروع کیا لیکن آج ان پر الزام لگایا جارہاہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر سی پیک کے خلا ف سازشوں میں مصروف ہیں۔نواز شریف پاکستان کے عوام کے دلوں کی ڈھڑکن ہیں اورجلد صحت یاب ہو کر نہ صرف عوام کے درمیاں بلکہ چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگ میں خواتین ورکرزکنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے ڈویثرنل صدر و ایم این اے محمد اکرم انصاری،ڈویثرنل جنرل سیکرٹری کرنل (ر)ایوب گادھی،ایم این اے خالدہ منصور،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)چوہدری شریف اختر انصاری،ضلعی صدر شعبہ خواتین جھنگ بیگم عابدہ بشیر اورکثیر تعداد میں خواتین کارکنوں نے شرکت کی۔

نزہت صادق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -