وزیراعظم قوم کا سرمایہ افتخار‘ امیدوں کا محور‘ ملک عامر ڈوگر

وزیراعظم قوم کا سرمایہ افتخار‘ امیدوں کا محور‘ ملک عامر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر) چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان قوم کا سرمایہ افتخار اور امیدوں کا محور ہیں اور وطن عزیز کو قائد اعظم کا حقیقی وطن بنانے کے لیے جدوجہد پر عمل پیرا ہیں۔پوری قوم آپکی درازیِ عمر کے لیے دعا گو ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ملتان شہر کے زیر اہتمام وزیر اعظم عمران (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)
خان کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کا ٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا جبکہ سٹی صدر آصفہ سلیم ملک تقریب کی میز بان تھیں۔۔اس موقع پر شعبہ خواتین ساوتھ پنجاب کی جنرل سیکر ٹری قربان فاطمہ۔۔سینیر نائب صدر شمائلہ شاہ اور سٹی جنرل سیکر ٹری گلشن وڑائچ مہمانان اعزاز تھیں۔جبکہ فاطمہ اعجاز۔رخسانہ محبوب۔مسرت بخاری۔شکیلہ کیانی۔بدر النسا شریک تھیں۔ ملک عامر ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان عظیم جمہوری جدو جہد کا استعارہ ہیں مشکل حالات میں آپ نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی وہ وقت دور نہی جب ملک ترقی کی آخری حدوں کو چھوئے گا اور کرپشن سے پاک معاشرہ پروان چڑھے گا۔ اپوزیشن کے پاس اپنی کرپشن سے بچاو کے علاوہ کوء ایجنڈا نہی ہے لہذا ملک میں ترقی و اصلاحات کی جدوجہد کو کوئی نہیں روک سکتا۔اس موقع پر میز بان و سٹی صدر شعبہ خواتین۔آصفہ سلیم ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین پارٹی کا ہراول دستہ ہیں اور وزیر اعظم  پاکستان عمران خان کی درازیِ عمر کے لیے نہ صرف دعا گو ہیں بلکہ وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں۔
عامر ڈوگر