خانقاہ شریف میں میپکو ٹیم پر حملہ‘ تشدد‘ میٹر چھیننے کی کوشش 

خانقاہ شریف میں میپکو ٹیم پر حملہ‘ تشدد‘ میٹر چھیننے کی کوشش 

  

ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو خانقاہ شریف سب ڈویژن لودہراں کی ٹیم پر بستی رنگ پور میں کسان اتحاد کے رہنماؤں نے تشدد کیا ہے۔ عدم ادائیگی واجبات پر میٹر کاٹنے پر دھمکیاں دی گئیں۔ کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ڈی او میپکو خانقاہ شریف سب (بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

ڈویژن سید طاہر حسین شاہ نے بتایاکہ لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ ملک اعجاز، لائن فورمین سیکنڈ اعجازاحمد، فیاض احمد اور ڈرائیور عابد حسین ریکوری مہم کے سلسلہ میں موضع رنگ پور پہنچے تو 35313روپے واجبات کے نادہندہ ٹیوب ویل صارف /رہنما کسان اتحاد غلام محمد نے کنکشن کاٹ کر میٹراتارنے دیا لیکن کچھ فاصلے پر عبدالقیوم، غلام محمد، زبیراحمد، خادم حسین اور محمد شریف سمیت15/20نامعلوم افراد گالم گلوچ کرتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے آگئے اور میٹر چھیننے کی کوشش کرنے لگے اور نعرہ بازی شروع کردی۔ منت سماجت کرنے پر جان بخشی کروائی گئی۔ ایس ڈی او کی مدعیت میں کارسرکار میں مداخلت اور دست وگریبان ہونے کا مقدمہ پولیس اسٹیشن مسافر خانہ میں درج کروادیاگیاہے۔

حملہ / تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -