چرس‘ افیون برآمدگی کا مقدمہ‘ تین ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
ملتان (خصو صی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 4 من کے قریب چرس اور افیون برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث(بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)
تین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر ملزمان سے برآمد شدہ 650 سیب کی پیٹیوں کو 3 لاکھ 25 ہزار کے عوض فروخت کرنے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزم اللّٰہ محمد سے 103 کلو 200 گرام چرس، ملزم بشیر احمد سے 30 کلو چرس اور ملزم محمد داؤد سے 22 کلو گرام افیون برآمد ہوئی تھی ملزمان سے زبانی تفتیش مکمل ہوچکی ہے جبکہ مقدمہ کی تفتیش باقی ہے اس لیے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا جائے۔ تاہم عدالت نے استدعا منظور کرلی ہے۔
حکم